کووڈ ویکسینیشن 109.63 کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی، 10 نومبر: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 52.69 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ، جس سے کووڈ ٹیکے لگانے والوں کی مجموعی تعداد 109.63 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 لاکھ 69 ہزار 137 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ آج صبح 7 بجے تک 109 کروڑ 63 لاکھ 59 ہزار 208 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11961 کووڈ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک تین کروڑ 37 لاکھ 87 ہزار 47 افراد ہلاکت خیز وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.25 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 11466 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں
ایک لاکھ 39 ہزار 683 کووڈ مریض زیر علاج ہیں، اور اس کی شرح 0.41 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 78 ہزار 728 ٹسٹ کیے گئے۔ اب تک 61 کروڑ 85 لاکھ دو ہزار 659 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔