پانچ دین تعطیلات کے بعد منگل کو کھلی چمن گنج منڈی،ہوئے سودے

اُجین09نومبر(نیا نظریہ بیورو)دیوالی کی پانچ دن کی چھٹی کے بعد منگل کو اُجین کی چمن گنج منڈی کھلی۔ سب سے پہلے تاجروں اور کسانوں کے درمیان مہورت کے سودے ہوئے۔ سودے میں اُجین کا سویا بین ریاست میں سب سے مہنگا فروخت ہوا۔ اس کی بولی ایم ایل اے پارس جین نے لگائی، اس دوران ایم پی انل فیروزیا بھی موجود تھے۔ گریراج ٹریڈنگ کمپنی کے پون وشوکرما نے اتنی زیادہ قیمت پر سویا بین خریدا۔ یہ سویابین اُجین کے قریب گونسہ گاو ¿ں کے کسانوں کی تھی۔ تیج کرن اپنی سویابین بیل گاڑی میں لائے تھے۔ اتنی زیادہ قیمت ملنے پر تیجکرن بہت خوش تھے۔
ایم ایل اے پارس جین نے ایک تاجر کی طرح بولی لگائی۔ جو تاجر توجہ نہیں دے رہے تھے وہ سویابین مار کر انہیں اپنی طرف متوجہ کرتے رہے۔جو تاجر کمزور پڑےانہیں بھی زیادہ بولی لگانے کی ترغیب دی گئی۔تاجر پون وشوکرما اور منڈی کے سکریٹری امیش شرما نے کہا کہ سویا بین کی اتنی زیادہ قیمتیں پوری ریاست میں صرف اُجین میں لگائی گئی ہیں۔ کسان سب کے لیے زیادہ قیمت ملنے پر بہت خوش ہیں۔
اناج اور سبزی منڈی منگل سے دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ سودوں میں تمام جنس، سبزیوں وغیرہ کی قیمتیں بڑھ کر ہی ملیں۔ اس کے علاوہ ہزاری لال مالویہ نے 10051 روپے میں چنے اور گووندم انٹرنیشنل کے گووند شرما نے 3051 میں گیہوں کی بولی لگا کر مہورت کا سودا کیا۔
پیاز کی مسلسل گرتی قیمتوں کے پیش نظر منگل کو کھیماسا گاو ¿ں کے کسان دیوکرن چودھری کی پیاز 6100 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے فروخت ہوئی۔ جبکہ لہسن 4 ہزار روپے اور آلو 1300 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے فروخت ہوا۔ آنے والے دنوں میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
سب سے زیادہ قیمت ملنے پر تاجر اجے کھنڈیلوال اور پون وشوکرما نے کسان تیج کرن کا پگڑی پہنا کر استقبال کیا۔ اس کے ساتھ ناپ تول کرنے والے حمال کو بھی اعزاز سے نوازا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔