عالی یوم اُردو پر تحریری مقابلہ منعقد: علامہ اقبال کی یوم پیدائش پر سر سید احمد ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا انعقاد

اُجین09نومبر(نیا نظریہ بیورو)’سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا’ کے مصنف سر ڈاکٹر علامہ اقبال کے 144ویں یوم پیدائش اورعالمی یوم اُردو کے موقع پر سرسید احمد ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے آج 9 نومبر بروز منگل صدیق اکبر اسکول کیمپس میں اردو تحریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مڈل اور ہائی سکول کے طلباءنے شرکت کی۔
کنوینر حاجی محمد علی رنگ والا اور سکریٹری پنکج جیسوال نے بتایا کہ پروگرام میں مفتی عارف نے کہا کہ ڈاکٹر اقبال ہندو مسلم اتحاد کے حامی رہے۔آپ نے سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا بنایا ہے۔آپ عظیم شاعر مشرق اور یوگ پروش تھے۔مہمانان خصوصی سچن نیرنیا، نوجوان شاعر شاہنواز عاصمی، ماہر تعلیم ندیم اقبال، نوجوان ترک فیروز پٹھان تھے۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے سینئر سماجی کارکن حاجی نعیم نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر اقبال ایک عظیم مفکر اور مدبر تھے۔آپ ہندو مسلم اتحاد کے حامی تھے۔بطور جج مولانا سلمان نے تحریری مقابلہ کی مارکنگ کی۔ مقابلے میں طلباءنے سوامی وویکانند، ابراہم لنکن، مہاتما گاندھی، ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ، سلطان محمد فاتح، ڈاکٹر نیلسن منڈیلا، یاسر عرفات، سرسید احمد، راجہ رام موہن رائے، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ،ڈاکٹر علامہ اقبال جیسے عظیم انسانوں کی زندگی پر تحریر کی۔مقابلے میں پہلی پوزیشن طالبہ عفیفہ منصوری، دوسری ثمینہ خان، تیسری پوزیشن ثانیہ قریشی نے حاصل کی۔مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کو ادارے کی جانب سے ترغیبی انعامات دئیے گئے۔اس موقع پر شاہنواز خان، خذیمہ چندا والا، محمد اظہر، رنکو سنگھ آنند، عبدالرحمن، جبار اشرف پٹھان، ریحان شفق، سید نظام علی، رفیق خان وغیرہ موجود تھے۔آنے والے مہمانوں کا استقبال اسکول کمیٹی کے ممبر یونس قریشی نے کیا۔نظامت مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے سابق ممبر حاجی اقبال نے کی اور اظہار تشکر نائب صدر سمیر الحق نے کیا۔مذکورہ اطلاع ادارے کے صدر اقبال عثمانی نے دی۔