لوگوں کوکھرمیں رکھنے کےلئے پرانے بھوپال میں پولیس نے کیا فلیگ مارچ


بھوپال:8اپریل(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی کے پرانے شہر میں پولیس نے لوگوں کو لاک ڈاو¿ن کی سختی سے پیروی کرنے کے لئے فلیگ مارچ نکالا۔ جس میں بہت سارے سینئر افسران بھی فلیگ مارچ میں موجود تھے اور کار میں بھی متعدد پولیس اہلکار موجود تھے۔ اسی دوران لوگوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت سخت بھی کی گئی۔واضح رہے کہ بھوپال میں پولیس لاک ڈاو¿ن کی سختی سے پیروی کرنے کے لئے نئی کوششیں کر رہی ہے۔ کبھی گانا گا کر اور کبھی لوگوں کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے لاک ڈاو¿ن پرعمل کرانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ پولیس نے پرانے شہر میں لوگوں کواس وباسے لڑنے مین مدد کے لئے بروز بدھ فلیگ مارچ نکالا۔ اس دوران پولیس کی بہت ساری گاڑیوں کے ساتھ سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اسی کے ساتھ عوام کو ہدایت کی گئی کہ وہ لاک ڈاو¿ن کی سختی سے پیروی کریں اور اپنے گھروں میں رہیں۔تاکہ بیماری کے پھیلنے سے بچاجاسکے۔