اُجین مکمل طور پر کورونا سے آزاد،مریضوں کی تعداد صفر

اُجین09نومبر(نیا نظریہ بیورو)اُجین اب مکمل طور پر کورونا سے آزاد ہے۔ اب یہاں ایک بھی کورونا کا مریض نہیں ہے۔ اُجین میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض مکمل طور پر صحت مند ہو گیا۔ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا گھر پر علاج کیا جا رہا تھا۔
ستمبر کے آخری ہفتے سے اُجین میں ایک یا دو مریض کورونا سے متاثر تھے۔ ستمبر اور اکتوبر میں تقریباً 7 مریض کورونا پازیٹیو نکلے۔ یہ بھی اتفاق تھا کہ سب کو کورونا کی دونوں خوراکیں مل گئیں تھیں۔ ان میں سے ایک 8 سالہ بچہ بھی تھا، جسے ویکسین نہیں لگائی گئی تھی، لیکن قوت مدافعت کی بنیاد پر وہ صحت مند ہوگیا۔ وہیں ایک بزرگ خاتون کو سانس لینے میں دشواری بڑھنے کی وجہ سے خاندان والوں نے اندور کے میدانتا اسپتال لے گیا تھا، لیکن وہ خاتون بھی اب مکمل طور پر صحت مند ہے۔
یہاں دیوالی کی وجہ سے ویکسینیشن اور کورونا کی جانچ کچھ دھیمی پڑ گئی ہے۔ دیوالی کی وجہ سے مشتبہ مریض بھی شاذ و نادر ہی گھر سے ٹیسٹ کرانے نکلے۔ بھلے ہی دیوالی کی وجہ سے اُجین میں ویکسینیشن صفر ہو گئی ہو، لیکن جانچ میں کوئی کمی نہیں آئی۔ تاہم پیر سے ایک بار پھر ویکسینیشن نے زور پکڑ لیا۔
کورونا کی ویکسینیشن یکم نومبر سے جاری تھی لیکن دیوالی کے اگلے دن ایک بھی ویکسین نہیں لگائی گئی۔ جبکہ دیوالی کے دن صرف 24 اور اتوار کو 56 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا۔ یکم سے 8 نومبر تک 23017 افراد کو ٹیکے لگائے گئے جبکہ 4072 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ہفتے کے روز سب سے کم 138 ٹیسٹ کیے گئے۔
پیر تک اُجین میں کل 23 لاکھ 11 ہزار لوگوں کو ٹیکہ لگایا جا چکا تھا۔ اس میں 14.54 لاکھ لوگوں کو پہلی خوراک اور 8.57 لاکھ لوگوں کو دوسری خوراک لگی ہے۔ اب تک کل 5 لاکھ 14 ہزار نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ ان میں سے 18931 لوگ کورونا پازیٹیو نکلے ہیں۔ جبکہ اُجین میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 171 ہے۔