بھیڑا پیر درگاہ بلاسٹ معاملہ: امامس کونسل نیمچ، ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کا مشترکہ دورہ،ہر ممکن مدد کی کرائی یقین دہانی

نیمچ09نومبر(پریس ریلیز)بھیڑا پیر درگاہ بلاسٹ معاملے میں آل انڈیا امامس کونسل، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کا مشترکہ وفد کل بروز اتوار 7 نومبر کو راجسمند ضلع کے گاو ¿ں جگت پورہ میواتی کھیڑہ پہنچا۔ اس مشترکہ وفد میں نیمچ سمیت چتوڑ گڑھ ضلع کے تنظیمی ذمہ داران اور ممبران موجود تھے۔ امامس کونسل نے بھیڑا پیر درگاہ کے خادم نور بابا سے ملاقات کی۔ اور بھیڑا پیر درگاہ میں ہوئے حادثے کی پوری معلومات حاصل کیں۔ نور شاہ بابا نے بتایا کہ حملہ 2 اور 3 اکتوبر کے درمیانی رات میں ہوا تھا۔ تقریبا 24 لوگوں نے درگاہ میں گھس کر مجھے اور ادے پور کے سے آئے دو زائرین کو پہلے تو ہاتھ پیر اور منھ باندھ کر مارا پیٹا پھر ہمیں درگاہ سے باہر دور لے جا کر پھینک دیا۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے درگاہ میں دو دھماکے کیے۔ نور بابا نے بتایا کہ اس حملے کے بعد جب صبح پولس موقع واردات پر پہنچی اور مجھے تھانے لے گئی تو وہاں کوئی طبی مدد اور معائنہ کرانے کے بجائے تھانے میں بٹھائے رکھا اور جو اودے پور رہائشی دو زائرین تھے مارپٹائی کی وجہ سے ان کی جسمانی حالت نہایت ہی کمزور ہوچکی تھی وہ کچھ بولنے اور چلنے پھرنے کے بھی لائق نہیں بچے تھے، پولس نے ان کو بڑی لاپرواہی سے ضلع اسپتال نیمچ ریفر کردیا، جہاں ان کو بہتر علاج نہیں مل سکا اور وہ نجی گاڑی کر کے اپنے گھر اودے پور لے چلے گئے۔
نیمچ ضلع کی سنگولی تحصیل کے رتن گڑھ تھانہ حلقے کے گاو ¿ں جاٹ میں بھیڑا پیر درگاہ پر ہوئے حملے کو تقریبا ایک مہینے سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے مگر اس حادثے کو انجام دینے والے مجرموں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ نوربابا نے کہا کہ اگر پولس نے مجرموں کو گرفتار نہیں کیا تو مسلمان انصاف کے لیے تحریک چھیڑ دےگا۔
وفد میں آل انڈیا امامس کونسل ضلع نیمچ کے جنرل سکریٹری قاضی ¿ شہر مولانا صدام حسین عطاری، ضلع صدر مولانا نیاز نظامی، ضلع سکریٹری مفتی توصیف صدیقی، نائب صدر حافظ سلیم نظامی، میڈیا انچارج حافظ عبدالرحیم، حافظ انور نظامی (امام جامع مسجد جُولاہا محلہ، بگھانہ نیمچ)، حافظ ابرار شیخ (امام مسجد حضرت شہاب الدین درگاہ نیمچ) مولانا حسن رضا خان، صحافی عالم توقیر نیازی، پی ایف آئی ضلع سکریٹری ساحل خان، عمران حسین، ایس ڈی پی آئی ضلع چتوڑ گڑھ کے جنرل سکریٹری انور حسین، ایس ڈی پی آئی چتوڑ گڑھ اسمبلی حلقہ کے صدر رشید محمد عباسی اور سکریٹری ظفر خان شامل تھے۔