اکھلیش سے ہری جھنڈی ملنے کا ہنوز انتظار:شیوپال

بہرائچ:09نومبر: پرگتی شیل سماجو ادی پارٹی سربر اہ شیوپال سنگھ یادو نے منگل کو کہا کہ وہ گذشتہ دوسالوں سے سماج وادی پارٹی(ایس پی)میں انضمام کا انتظار کررہے ہیں لیکن ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اب تک اس بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔
سماجی تبدیلی یاترا لے کر بہرائچ پہنچے شیوپال یادو نے منگل کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ وہ گذشتہ 2سال سے ایس پی میں پارٹی کے انضمام کا انتظار کررہے ہیں لیکن اکھلیش یادو کے ذریعہ اس پر بات نہیں کی جارہی ہے۔