غریبوں کے فائدے کے لئے اسکیمات پر پوری ایمانداری سے ہورہا ہے کام:یوگی

شاہجہاں پور:09نومبر: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن پارٹیوں کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ غنڈے۔
مافیاؤں کوپناہ دینے والے کچھ لوگ اسمبلی انتخابات کو نزدیک دیکھ کر ترقی کی باتیں کرنے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت غریبوں اور کسانوں کے مفاد کے لئے سرکاری اسکیمات پر پوری ایمانداری سے کام کررہی ہے۔