آرمی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

نئی دہلی، 9 نومبر: فوج نے اختراع، تحقیق، ٹیکنالوجی، مشترکہ پروجیکٹس، اشاعتوں اور پیٹنٹ، تربیت، اعلیٰ تعلیم اور فاصلاتی تعلیم کے شعبوں میں ہم آہنگی کے لیے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، گاندھی نگر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی وزارت داخلہ کے تحت قائم قومی اہمیت کا ادارہ ہے۔
آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے نے اس موقع پر ورچوئل میڈیم کے ذریعے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس معاہدے سے فوج کے تعلیمی شعبے کے ساتھ رابطے میں اضافہ ہوگا۔