نائیڈو نے پروفیسر راؤ کے انتقال پرکیا تعزیت اظہار

نئی دہلی، 9 نومبر: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے معروف ماہر تعلیم، استاد اور فلاسفر پروفیسر کونیرو رام کرشن راؤ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ پروفیسر راؤ انہیں ذاتی طور پرکئی دہائیوں سے جانتے تھے اور ان کی موت ان کے لیے ذاتی نقصان ہے۔
نائب صدر نے کہا کہ پروفیسر راؤ ایک ہمہ جہتی شخصیت کے مالک تھے اور وہ آندھرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر، آندھرا پردیش اسٹیٹ ہائر ایجوکیشن کمشنریٹ کے چیئرمین اور آندھرا پردیش اسٹیٹ پلاننگ بورڈ کے وائس چیئرمین سمیت مختلف عہدوں پر فائز تھے۔