اتراکھنڈ میں قومی شاہراہ اور ریاستی شاہراہوں کی حالت قابل رحم، ہریش راوت نے دھرنا دیا

نینی تال، 9نومبر: اتراکھنڈ میں قومی شاہراہوں اور ریاستی سڑکوں کی بدحالی پر سابق وزیراعلی ہریش راوت کی قیادت میں منگل کو کانگریس کے لیڈروں نے لال کنواں میں دھرنا دیا اور مون ورت رکھا۔
اس دوران کئی سینئر لیڈر موجود رہے۔
ہلدوانی اور لال کنواں کے درمیان بیری پڑاو میں منعقد دھرنے کے بعد سابق وزیراعلی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ریاست میں سڑکوں کی حالت قابل رحم ہے۔