پنجاب میں اے جی کا استعفی منظور، ڈی جی پی بھی نیا ہوگا، 36ہزار ملازم مستقل ہوں گے

چندی گڑھ، 9نومبر: پنجاب حکومت نے ریاست میں 36ہزار عارضی ملازمین کو مستقل کرنے، ریت کی قیمت 5.50روپے فی مربع ف مقرر کرنے، کم از کم یومیہ تنخواہ 415روپے کرنے، ایڈوکیٹ جنرل (اے جی) کو ہٹانے اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) لگانے سمیت کئی اہم فیصلے کرنے کا آج اعلان کیا۔
وزیراعلی چرنجیت سنگھ چنی نے ان کی صدارت میں یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کی 11نومبر کو ہونے والی دوسری میٹنگ میں مرکزی زرعی قوانین کے علاوہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس اے) کا پنجاب سمیت سرحدی ریاستوں میں دائرہ 15 کلومیٹر سے بڑھا کر پچاس کلومیٹر کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو منسوخ کرنے کے لئے قرارداد لانے کی بھی معلومات دی۔