عام لوگوں کو ضلع ترجمان بنائے گی کانگریس

لکھنؤ:09نومبر: اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے تحت اترپردیش کانگریس نے ضلع ترجمان اور کوآرڈینیٹر کا تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی نے منگل کو’بنیں یوپی کی آواز’ پروگرام کو لانچ کیا جس کے ذریعہ عوام لوگ پارٹی سے جڑ کر اپنے ضلع کی آواز بلند کر سکتے ہیں۔
پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر نسیم الدین صدیقی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے جدوجہد، ناانصافی اور ظلم کے خلاف لگاتار سڑک سے جیل تک لڑی جارہی عوام کی لڑائی اترپردیش کی ترقی کے لئے پرتیگاؤں سے متاثر ہو کر لوگ کانگریس سے جڑ رہے ہیں۔