کشمیر: کورونا گائیڈ لائنز پر عمل در آمد کے بیچ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع

سری نگر،9 نومبر: کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل در آمد کے بیچ وادی کشمیر میں منگل کے روز بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگے۔
جموں وکشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے منعقد ہونے والے بارہویں جماعت کے ان سالانہ امتحانات میں حصہ لینے کے لئے قریب74 ہزار طلاب نے رجسٹریشن کی ہے۔
حکام نے امتحانات کے انعقاد کے لئے وادی کے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں 739 سینٹرس قائم کئے ہیں۔