بورڈ امتحان کے پریشر ہینڈل کےلئے چائلڈ کمیشن طلباءکی رہنمائی کےلئے منعقد کرےگا سیمینا

بھوپال:3دسمبر(نیانظریہ بیورو)
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن فروری مارچ میں ہونے والے بورڈ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباءکے لئے چلڈرن کمیشن سیمینار کا اہتمام کرے گا۔ سیمینار کا مقصد ان طلبا کی مدد کرنا ہے جو 10 ویں اوربارہویں بورڈ امتحان کے دوران افسردگی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ شہر میں حال ہی میں دسویں کے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی تھی ،جس کے پیش نظریہ فیصلہ لیاگیاہے۔خودکشی کے واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے چلڈرن کمیشن نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ سیمینار جنوری کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہوگا۔ جس میں بورڈ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبا کے لئے مشاورت کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔ اس سیمینار میں 52 اضلاع کے بی آر سی حصہ لیں گے۔وہیںچلڈرن کمیشن کے ممبر برجیش چوہان نے کہا کہ ریاست میں ہر سال امتحان کے دوران طلباءکی خود کشی کے بہت سے واقعات سامنے آتے ہیں۔ یہ پروگرام خاص کران طلباءکےلئے منعقد کئے جارہے ہیں جو امتحان کے وقت افسردگی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ایسے طلبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں ریاست کے تمام اضلاع کے ڈائیٹ پرنسپلز کو ماسٹر ٹرینر بنایا جائے گا۔سیمینار میں ریاست کے 514 بلاکس کے بی آر سی بھی شامل ہوں گے۔ جو ریاست کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلباءکی کونسلنگ کریں گے۔ اس کے ساتھ والدین سے بھی مشاورت کی جائے گی۔