سال 2017 سے قبل سرمایہ کاری سے کتراتے تھے کاروباری:یوگی

بدایوں:09نومبر: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں کہا کہ سال 2017 سے پہلے اترپردیش فسادات کی آگ میں جھلستا رہتا تھا اور جان جانے کے ڈر سے کوئی کاروباری سرمایہ کاری کو تیار نہیں تھاجبکہ آج حالات بالکل جدا ہیں کیونکہ ان کی حکومت مافیا اور جرائم پیشہ افراد کو ان کے اصل مقام تک پہنچانے کا کام کررہی ہے۔

بدایوں کے سہسوان علاقے میں پرمود انٹر کالج میں منعقد ایک پروگرام میں یوگی نے منگل کو تقریبا 1400 کروڑ روپئے کے پروجکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ سال 2017 سے پہلے مرکزی حکومت کے ذریعہ کوئی سروے کرایا جاتا تھا تو اس میں اترپردیش ملک میں پچھلے پائیدان پر رہتا تھا۔
آج جب کوئی سروے کرایا جاتا ہے تو اترپردیش اول یا سیکنڈمقام پر رہتا ہے۔