گہلوت نےجودھپور حادثے میں زخمی ہونے والے مریضوں سے مل کر ان کی خیروعافیت دریافت کی

جودھپور،9 نومبر: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نےجودھپور کے چوپاسنی ہاؤسنگ بورڈ علاقے میں ایمس روڈ پر آج صبح پیش آئے حادثے میں زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ اور ایمس پہنچ کر اسپتال میں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی۔
مسٹر گہلوت جودھپور دورے پر ہیں اور اس دوران چوپاسنی ہاؤسنگ بورڈ کے علاقے میں حادثے کی اطلاع پروہ اپنا طے شدہ پروگرام تبدیل کرتے ہوئے سب سے پہلے جائے حادثہ پر گئے اور متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں ڈھارس بندھائی۔