اسپتال میں آگ لگنے سے چار بچے ہلاک: بامرا

بھوپال، 9 نومبر: بھوپال کے ڈویژنل کمشنر گلشن بامرا نے آج واضح کیا کہ یہاں کملا نہرو اسپتال کے شیرخوار بچوں کے وارڈ میں آگ لگنے سے چار بچوں کی موت ہوگئی ہے۔
مسٹر بامرا نے یہاں بتایا کہ اسپتال کے وارڈ میں پیر کی رات آگ لگنے سے اب تک چار بچوں کی موت ہو چکی ہے۔
اگر موت کا کوئی دوسرا واقعہ سامنے آتا ہے تو اس کا آتشزدگی کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔