این ایچ ایم کےکنٹریکٹ ملازمین کو ملے گا ساتواں تنخواہ کمیشن

چنڈی گڑھ، 9 نومبر: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ریاست میں نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے کنٹریکٹ ملازمین کے لیے ساتویں تنخواہ کمیشن سفارشات کو لاگو کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
ایک سرکاری ترجمان نےآج یہاں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ ایم کے کنٹریکٹ ملازمین کے لیے ساتویں پے کمیشن لاگو کرنے سے ریاست پر سالانہ 535.22 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔
اس فیصلے سے این ایچ ایم کے 11476 کنٹریکٹ ملازمین مستفید ہوں گے ۔