رام بن سڑک حادثہ:12 سالہ بچی کی موت کے ساتھ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر دو

جموں،9 نومبر: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے کاؤ باغ علاقے میں گذشتہ شام ہونے والے ایک سڑک میں زخمی ہونے والی ایک کمسن بچی کی موت واقع ہونے کے ساتھ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کاؤ باغ میں ایک رکشا کو پیر کی شام قریب سات بجے پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے ہونے والی 12 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لا کر پیر کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں دم توڑ گئی۔
متوفی بچی کی شناخت سلمہ دختر محمد اسرار ساکن حال رام بن کے بطور ہوئی ہے۔