کھٹر نے کرنال میں 500 کروڑ کے منصوبوں کا افتتاح کیا

کرنال، 9 نومبر: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ ریاست میں تیزرفتارسے سڑک اور ریلوے کا کام جاری ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہریانہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں پہلے نمبر پر ہو گا ۔
اس سے ملک اور ریاست ہی نہیں بلکہ کنبوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی۔

مسٹر نے آج یہاں 225 کروڑ روپے کی لاگت سے دو سڑک منصوبوں اور کلپنا چاولہ میڈیکل کالج میں 50 لاکھ روپے کی لاگت سے نصب کئے گئے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی سرکار سے ریاست کے لئے 1070 لمبائی کے 17 نیشنل ہائی ویزکو منظوری دی گئی ہے ۔