شہری ہلاکتوں میں پاکستان کا ہاتھ ہے، ملوثین کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا:روندر رینہ

جموں، 9 نومبر: جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر روندر رینہ نے بہوری کدل سری نگر میں عام شہری کی ہلاکت پر شدید غم وغصے کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کشمیر کے پُر امن حالات کو درہم برہم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیری مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے اور یہ کہ وہ نہیں چاہتا کہ کشمیر میں امن کی فضا قائم ہوسکے۔