آہوں اور سسکیوں کے بیچ مہلوک عام شہری پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

سری نگر، 9 نومبر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے بہوری کدل علاقے میں گزشتہ شام مشتبہ ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں از جان ہوئے شہری کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عام شہری کی ہلاکت پر لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ’معصو م شہریوں کو ازجان کرنا ایک بزدلانہ فعل ہے اور اس طرح کی بے رحمانہ کارروائیوں میں ملوث قاتلوں کو فوری طور پر قانونی شکنجے میں لاکر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے‘۔