ضلع جودھپور میں تقریباً نوے کُرجاں مہاجرپرندوں کی موت

جودھ پور، 09 نومبر: ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد موسم سرما کی ہجرت کے لیے راجستھان کے مغربی علاقے میں پہنچنے والے مہاجر پرندے کُرجاں (ڈیموئیسیل کرین) کو اس بار رانی کھیت کی بیماری کی وجہ سے خطرہ لاحق ہے اور اس کی وجہ سےضلع جودھپور میں اب تک تقریباً نوے کُرجاں پرندوں کی موت ہو چکی ہے۔

بیمار مہاجر پرندوں کا علاج کرنے والے وائلڈ لائف ماہر ڈاکٹر، شرون سنگھ راٹھور کے مطابق ضلع کے کاپرڑا گاؤں میں ایس ای زیڈ ہائی وے پر تالاب پر آنے والا کُرجاں اس سے متاثر ہوا اور اب تک پانچ دنوں میں 90 کُرجاں ہلاک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ05 نومبر کو کُرجان کی بیماری کا علم ہونے کے بعد وہ موقع پر گئے اور بیمار کُرجاں کو پکڑ کر اس کا علاج شروع کیا۔