دیوریا:پرانی رنجش میں ایک شخص کا قتل

دیوریا:09نومبر: اترپردیش کے ضلع دیوریا کے بھلوانی علاقے میں پرانی رنجش میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ بھلوانی علاقے کے برولی گاؤں باشندہ رمیش عرف منا ملاح اپنے کنبے کے ایک ممبر کے’گرہ پرویش تقریب ‘میں شرکت کے پیر کو دیوریا آیا تھا۔
جب واپس وہ اپنے گھر جارہا تھا تو راستے میں پپر گاؤں کے نزدیک گھات لگائے بیٹھے شرپسند عناصر نے رمیش پر حملہ کردیا اور شدید حالت میں زخمی کر کے فرار ہوگئے۔