سدھو ڈیرہ بابا نانک پہنچے، دوربین لے کر کرتار پور صاحب کے درشن کئے

ڈیرہ بابا نانک (گرداسپور)، 9 نومبر: ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو جو پنجاب میں اپنی ہی پارٹی کی حکومت پر پچھلے ڈیڑھ ماہ سے مسلسل حملے کر رہے ہیں، یہاں ہند پاک سرحد پر واقع ڈیرہ بابا نانک پہنچ گئے۔
آج اور دوربین کے ذریعے انہوں نے پاکستانی علاقے میں واقع کرتارپور صاحب کے درشن کئے۔

مسٹر سدھو صبح سویرے یہاں پہنچ گئے تھے لیکن علاقے میں گہری دھند کی وجہ سے وہ گردوارہ کرتارپور صاحب نہیں جا سکے۔