روس نے ایران، تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ فضائی ٹریفک بحال کیا

ماسکو، 09 نومبر: روس نے منگل سے بہاماس، ایران، نیدرلینڈ، ناروے، عمان، سلووینیا، تیونیشیا، سویڈن اور تھائی لینڈ کے ساتھ باقاعدہ فضائی ٹریفک دوبارہ شروع کر دی۔
روس نے آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، فن لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ فضائی مواصلات سے پابندیاں بھی اٹھا لی ہیں۔
اسی کے ساتھ البانیہ، بلغاریہ، وینزویلا، ہنگری، جرمنی، یونان، اسپین، اٹلی، مالدیپ، مالٹا، مقدونیہ اور فرانس کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھا دی ہیں۔