عالمگیر مہلک وبا کووِڈ19 کے خلاف گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کی مہم کا پانچواں دن


بھوپال:8اپریل(پریس ریلیز)
ناول کورونا وائرس سے پھیلی ہوئی عالمگیر مہلک وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت مدھیہ پردیش کی مہم میں شامل حکیم سید ضیاءالحسن گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل بھوپال کے ڈاکٹروں کی ٹیم بروز بدھ بتاریخ 8 مارچ مسلسل پانچویں دن بھی سرگرم عمل رہی۔ اس دوران پروفیسر کالونی، احاطہ رستم خاں، اتوارا، جہانگیرآباد، شاہجہان آباد، کوٹرا سلطانہ آباد، آشنا گارڈن، کوہ فضا سمیت بھوپال کے متعدد علاقوں میں مقیم تقریبا 7000 سے زائد لوگوں کو کوروناوائرس سے تحفظ اور تدارک کے لئے یونانی دوائیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر محمودہ بیگم اور میڈیکل سپرینٹینڈنٹ ڈاکٹر سلیم احمد نے بتایا کہ اب تک پچھلے 5 دن میں کالج کے ڈاکٹروں کے ذریعہ بھوپال کے تقریبا 37000 سے زائد افراد کو دوائیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔یہ ٹیم مسلسل اپنے کام میں مصروف ہے۔