منشیات سے پاک بچپن کے لیے ایک مستحکم ماحولیاتی نظام بنانے کی ضرورت ہے: گوتم

نئی دہلی، 9 نومبر: دہلی کے خواتین اور بچوں کی بہبود کے وزیر راجندر پال گوتم نے آج کہا کہ ہمیں منشیات سے پاک بچپن کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام بنانے کی ضرورت ہے۔

مسٹرگوتم نے منگل کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں محکمہ کے افسران کے ساتھ ‘سوریہ ادے’ اسکیم کی پیشرفت اور عمل آوری کا جائزہ لیا۔
یہ اسکیم قومی راجدھانی میں خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان بازآبادکاری کے ذریعے منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے لائی گئی ہے۔