خریف سیزن میں اب تک 35273 کروڑ روپے کے دھان کی سرکاری خرید: گوئل

نئی دہلی، 9 نومبر: تجارت و صنعت اور خوراک کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے منگل کو کہا کہ کسانوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پروگرام کے تحت اب تک 35273 کروڑ روپے کا دھان خریدا گیا ہے۔

مسٹر گوئل نے بتایا کہ اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ ٹن دھان خریدا جا چکا ہے اور 10 لاکھ سے زیادہ کسانوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔

مسٹر گوئل نے ٹویٹ کیا، ’ کاشتکاروں کے مفاد میں ایم ایس پی پر دھان کی خریدجاری ہے‘۔