وراٹ کی جگہ روہت کپتانی سنبھالنے کے لیے تیار ہیں

نئی دہلی، 9 نومبر: ہندوستانی ٹیم کے سلیکٹرز نے ٹی 20 انٹرنیشنل ٹیم کے نئے کپتان کو لے کر نئے کوچ راہول ڈریوڈ سے کوئی بات چیت نہیں کی ہے، لیکن سبکدوش ہونے والے کوچ روی شاستری اور کپتان ویراٹ کوہلی نے روہت شرما کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔

کوہلی نے ستمبر میں ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہو جائیں گے۔
ہیڈ کوچ شاستری، بولنگ کوچ بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ آر سریدھر کی میعاد ختم ہونے کے ساتھ ہی ٹیم تبدیلی کے ایک مرحلے سے گزرے گی۔