رافیل سودے میں کانگریس نے لیا کمیشن: سمبت پاترا

نئی دہلی، 9نومبر: رافیل لڑاکو طیارہ سودے معاملے میں فرانس کا مجلہ ’میڈیا پورٹ‘ کی جانب سے ہوئے انکشاف کے سلسلے میں بی جے پی نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے رافیل سودے میں کمیشن لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
منگل کو یہاں منعقد پریس کانفرنس میں بی جے پی ترجان سبمت پاترا نے ’میڈیا پورٹ ‘کی رپوٹ کا حوالہ دیتےہوئے بچولیے سوشین گپتا کے نام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چونکانے والی یہ بات ہے کہ جس بچولیے کا نام اگستا ویسٹ لینڈ گھوٹالے میں سامنے آیا تھا اسی کا نام رافیل سودے میں بھی آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رافیل بہت بڑے گھوٹالے کی سازش تھی۔