دیو دیوالی تک وارانسی میں چلیں گی سی این جی بوٹ

وارانسی:09نومبر: ملک کی ثقافتی راجدھانی کے طور پر معروف وارانسی میں 19 نومبر کو دیو دیوالی کے موقع پر سی این جی بوٹ ندی میں چل کر پانی کی آلودگی کو کم کرنے کا باعث بنے گا۔

وزیر اعظم نرنیدر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے میں گذشہ دیو دیوالی پر جب کروز سے گنگا کی سیر کی تھی تبھی انہوں نے ڈیزل سے چلنے والی کشتیوں کے زہریلے دھوئیں اور شور گے گنگا کو پاک کرنے کا ہدف طے کیا تھا جسے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عملی جامہ پہنچا دیا ہے۔

آفیشیل ذرائع نے منگل کو بتایا کہ وارانسی میں گنگا میں چلنے والی تقریبا 500 میٹر بوٹ کو 19نومبر دیو دیوالی تک سی این جی بوٹ چلانے کا ہدف ہے۔