شب برات: اس وقت گھرسے نکلناخطرے سے خالی نہیں،عوام اپنی رہائش پرہی کریںعبادت:قاضی شہر


بھوپال:8اپریل(نیانظریہ بیورو)
شعبان کی پندرہویں شب میں عبادت کرنااسلامی تعلیمات کے مطابق ہے ،البتہ کوشش ہماری طرف سے یہ کی جائے کی حالات کے پیش نظر اس عبادت کومسلمان اپنے گھروں میں تنہا تنہاعمل میں لائیں۔ راجدھانی بھوپال کے قاضی مولاناسیدمشتاق علی ندوی نے ملت اسلامیہ سے اپیل کی ہے کہ آج جس طرح سے ایک وباءکومات دینے کے لئے پوردنیا کوشش میں مصروف ہے۔وہیں ہمارے ملک میں بھی لاک ڈاو¿ن جاری ہے۔اورطبی ماہرین بھی بھیڑبھاڑ سے بچنے کی ہدایت جاری کررہے ہیں ۔شعبان کی پندرہویں شب میں قبرستان جانا نبی کریم سے ثابت تو ،مگراس وقت جاناضروری نہیں ہے ۔اس لئے کہ اس سے وبائی مرض پھیلنے کے خطرات زیادہ ہیں ۔اس وجہ سے علمائے کرام کامتفقہ فیصلہ ہے کہ اس مرتبہ شعبان کی 15ویں شب کوکوئی شخص قبرستان نہ جائے۔لہذا اس سال شب برات کو لوگ قبرستان جانے کی کوشش نہ کریں اورمساجد میں بھی جانے کے بچائے اپنے گھروں میں رہ کرعبادت کریں۔بلکہ اپنے اپنے خاندان افراد کوبھی تلقین کریں کہ وہ گھرمیں ہی نماز ودیگرعبادات کوانجام دیں۔ اس دوران قرآن کی تلاوت زیادہ کریںا ورنوافل کااہتمام کریں ۔اس کے علاوہ اللہ کے سامنے سربسجودہوکر توبہ واستغفارکریں اوراس وبائی مرض سے نجات حاصل کرنے کے لئے رب العالمین کے سامنے گڑگڑائیں۔
یہ رات قبولیت کی رات ہے ،اس میں عبادت قبول کی جاتی ہے۔لہذامسلمانوں کوچاہئے کہ اپنے گناہوں سے توبہ کریں اورآئندہ اللہ رب العزت کے ذریعہ کتاب ہدایت کے مطابق اوررسول کریم کی سنت کے مطابق زندگی گزارنے کاعہد کریں۔قاضی صاحب نے مزید کہا کہ اس وبائی مرض سے بچنے کے لئے حکومت کی طرف سے جوتدابیربتائے جارہے ہیں اس پربھی پورا پورا عمل کریں۔لوگ اپنے گھروں میں رہ کرخوب عبادت کریں اس وباءکے خاتمہ کے اللہ کے سامنے خوب روئیں تاکہ رمضان آنے سے قبل یہ وبائی مرض مکمل طورپرختم ہوجائے۔واضح رہے کہ 25-26اپریل سے ماہ مبارک رمضان شروع ہونے والاہے۔ اللہ تعالی ہمیں رمضان کی برکتوں سے فیضاب فرمائے۔قاضی صاحب نے مزید فرمایاکہ شب برات میں عبادت کریں،لیکن اسے لازم سمجھنا یاواجب الادا ماننا درست نہیں،اس کے علاوہ پوری رات جاگنے کی بھی ضرورت نہیں،بلکہ آپ سے جتنی ہوسکے عبادت کریں،نوافل کااہتمام کریں،قرآن کی تلاوت کااہتمام کریں،توبہ واستغفارکرین۔بلکہ نماز عشاءاورفجرکی نمازاپنے ہی گھرمیں دوتین فرد کے ساتھ باجماعت پڑھ لینے پربھی اللہ تعالی پوری رات جاگنے کے برابرثواب عطاکردے گا۔