لکھیم پور تشدد: فورنسک رپورٹ میں تین ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق

لکھنؤ:09نومبر: لکھیم پور تشدد معاملے میں جاری ایس آئی ٹی جانچ کے درمیان سیکورٹی ایجنسیوں کے سامنے آئی فورنسک رپورٹ میں تشدد کے دوران ہوئی گولہ باری میں تین ہتھیاروں کے استعمال کا پتہ چلا ہے۔

پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ لکھیم پور تشدد معاملے میں ملی فورنسک رپورت میں تین قسم کے ہتھیار استعمال کئے گئے ہیں۔