نیوزی لینڈ کا سبھی گھریلو پروازوں میں کورونا ٹسٹ یا مکمل ویکسینیشن کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ویلنگٹن، 9 نومبر: نیوزی لینڈ کی سرکاری فضائی کمپنی ایئر نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ دسمبر کے وسط سے تمام مسافروں کو اپنی گھریلو پروازوں پر سفر کرنے سے پہلے مکمل حفاظتی ٹیکوں کا سرٹیفکیٹ یا کووڈ-19 کا ٹسٹ فراہم کرنے کو کہے گی ۔
ایئر نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹیو گریگ فورن نے کہا کہ یہ تبدیلی کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے کی گئی ہے، کیونکہ اگر موسم گرما میں کرسمس سے قبل لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کی گئی تو نیوزی لینڈ کے لوگ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے کیلئے ہوائی سفرکرسکتے ہیں۔
مسٹر فورن نے کہا’’ کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کی آمد کے ساتھ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وہ اقدامات جو پہلے ہمیں محفوظ رکھتے تھے، اب کافی نہیں ہیں اور ہمیں تحفظ کی ایک اضافی تہہ کی ضرورت ہے، اس لیے ہم تمام نئے حفاظتی اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سبھی لوگوں کو پرواز کی اجازت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔‘‘