میکسیکو : صدراوبراڈور کا کورونا کیسز میں کمی کے درمیان اسکول کھولنے کا اعلان

میکسیکو سٹی، 9 نومبر: لاطینی امریکی ملک میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی کے پیش نظر اسکولوں کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل پیلس میں اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس کے دوران مسٹر اوبراڈور نے پیر کو کہا کہ اسٹوڈنٹس کی کلاس رومز میں بتدریج واپسی ستمبر میں شروع ہوئی، جس میں کووڈ-19 کے کیسز کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ایسے میں اب کوئی بھی اسکول بند نہیں رہنا چاہئے۔ اسکول بچوں کا دوسرا گھر ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ میکسیکو میں اسکول ستمبر سے دوبارہ کھلنا شروع ہوگئے ہیں، حالانکہ کچھ اسکول جزوی طور پر کھولے گئے ہیں اور ان میں آن لائن کلاسز اب بھی دی جارہی ہیں۔ ملک میں کورونا کی وبا شروع ہونے کے بعد فروری 2020 کے آخر میں اسکول بند کر دیئے گئے تھے۔