جاپان نے نو سیٹلائٹس کے ساتھ اپسلن -5 راکٹ لانچ کیا

ٹوکیو، 9 نومبر: جاپان نے نو سیٹلائٹس کے ساتھ ایک چھوٹا ایسلن-5 راکٹ لانچ کیا ہے۔
لانچ کو جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے ) نے جنوب مغربی صوبے کاگوشیما میں واقع ’اچنورا اسپیس سینٹر‘ سے لانچ کیا جس کا راست لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کیاگیا۔ راکٹ کے ساتھ جو 9 سیٹلائٹس بھیجے گئے ہیں وہ نجی کمپنیوں اور کاروباری اداروں نے بنائے ہیں۔
اس سے قبل تکنیکی وجوہات اور موسم کی خرابی کی وجہ سے لانچ کو تین بار ملتوی کیا گیا تھا۔