نائیڈو نے اتراکھنڈ کے یوم تاسیس کی مبارکباد دی

نئی دہلی،9 نومبر: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ریاست کے یوم تاسیس پر اتراکھنڈ کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے۔

منگل کو یہاں جاری اپنےایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ پوری قوم اتراکھنڈ کے باشندوں کی بہادرانہ روایت کے لیے شکر گزار ہے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ یہ ریاست اپنے قدرتی وسائل کے بل بوتے پر آنے والے وقتوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔