شنزو آبے، بی بی لال اور سمترا مہاجن سمیت کئی مشہور شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا گیا

نئی دہلی، 9 اکتوبر: صدر رام ناتھ کووند نے آج جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے، ماہر آثار قدیمہ بی بی لال، سابق لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، آسام کے سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی اور سابق مرکزی وزیررام ولاس پاسوان سمیت کئی شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازا گیا۔
مسٹر آبے، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے سابق ڈائریکٹر جنرل بی بی لال، تمل ناڈو کے گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم اور امریکہ کے نریندر سنگھ کمپانی کو راشٹرپتی بھون کے عظیم الشان دربار ہال میں منگل کو منعقد ایک تقریب میں ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔
. یہ ایوارڈ مسٹر بالاسبرامنیم اور مسٹر کمپانی کو بعد از مرگ دیا گیا ہے۔