اگر پارٹی نے فیصلہ کیا تو اسمبلی الیکشن لڑیں گے:یوگی

گورکھپور:06نومبر: دیرینہ پروانچل ایکسپریس وے کے اس مہینے کےآخر تک وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس بات کو قبول کیا کہ اگلے سال آنے والے اسمبلی انتخابات میں وہ الیکشن لڑیں گے۔
جمعہ کی دیر رات میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ وہ آنے والے انتخابات میں پارٹی اعلی کمان جس سیٹ سے فیصلہ کرے گی اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔
بی جے پی میں انتخابات اور امیدواری کے بارے میں ہر چیز پارٹی کا پارلیمانی بورڈ ہی فیصلہ کرتا ہے۔