لوگوں کو خاموش کرنے کے لئے سخت قوانین لائے جا رہے ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر،6 نومبر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو خاموش کرنے کے لئے روز سخت سے سخت قوانین لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر میں جگہ جگہ سیکورٹی بنکر لگانے کے بعد اب سیکورٹی فورسز کو کمیونٹی ہالوں میں دھکیل دیا گیا ہے۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔