ہفتے کے روز دہلی میں ہوا کا معیار ’بہت خراب‘

نئی دہلی، 06 نومبر: قومی راجدھانی میں ہفتے کےروز ہوا کے معیار کی سطح بے حد خراب زمرے میں رہی، ہوا کا معیار ،موسم کی پیش گوئی اور تحقیق کے نظام(ایس اے ایف اے آر-سفر) کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس 456 ریکارڈ کیا گیا۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ دیوالی پر کی گئی آتش بازی کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈیکس انتہائی خراب سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دہلی میں ہفتے کے روز ہوا کے معیار میں کچھ بہتری آنے کا امکان ہے لیکن صورتحال بہت خراب رہے گی۔