ٹریلر میں آگ لگنے سے ڈرائیور اور ہیلپر زندہ جل گئے

باڑمیر، 06 نومبر (یو این آئی) راجستھان کے باڑمیر ضلع کے کڑی گاؤں کے قریب پچپدرا-جودھ پور قومی شاہراہ پر ٹریلر میں زبردست آگ لگنے سے ڈرائیور اور ہیلپر زندہ جل گئے۔ پولیس کے مطابق خوردنی تیل سے بھرا یہ ٹریلر اچانک بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔ پھر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔