پشکر میں پشوہاٹ میلہ کا آغاز 8 نومبر سے

اجمیر، 06 نومبر: راجستھان کے اجمیر میں تیرتھ راج پشکر میں ایک چوکی کے قیام کے ساتھ ہی شری پشکر پشوہاٹ میلہ 8 نومبر سے کارتک شکلا پکشا کی چترتھی سے شروع ہوگا جو 21 نومبر تک جاری رہے گا۔
کورونا ہدایات کی مجبوری کے باعث پشوہاٹ میلہ صرف جانوروں کی خرید و فروخت تک محدود رہے گا۔
اس ہاٹ میلے کا کوئی افتتاح نہیں ہوگا، کوئی جانوروں کا مقابلہ نہیں ہوگا، کوئی انعام کی تقسیم نہیں ہوگی اور کوئی اختتامی تقریب منعقد نہیں ہوگی۔