تریپورہ واقعہ میں مجرموں پر کارروائی کرنے کےلئے:

مسلم کمیونٹی اٹارسی نے وزارت داخلہ کے نام ایس ڈی ایم کو دیا میمورنڈم
ہوشنگ آباد05نومبر(نیا نظریہ بیورو)آج 5 نومبر کو اٹارسی مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے عارف خان (ضلع کانگریس سکریٹری) کی قیادت میں وزارت داخلہ کے نام ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم صاحب اٹارسی کو پیش کیا۔محمد فیروز خان چشتی نے بتایا کہ تریپورہ میں چند روز قبل مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے گھروں اور مساجد کو نذر آتش کیا گیا اور مسلم کمیونٹی کے پیغمبر صاحب کے خلاف نازیبا کلمات بولے گئے جو کہ سراسر غلط ہے۔اس میں قصورواروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔عارف خان (کانگریس ضلع سکریٹری) نے کہا کہ ہمارا ملک ہندوستان ہمیشہ بھائی چارے کی علامت رہا ہے۔یہاں تمام ہندو مسلم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ پیار سے رہتے ہیں۔تریپورہ میں ہمارے ملک کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔میمورنڈم دینے والوں میں عیدگاہ مسجد صدر حبیب احمد کھتری،تنظیم اصلاح المسلمین صدر فیروز خان چشتی،کانگریس کے ضلع سکریٹری عارف خان، چھنو بھائی، شیخ شکیل، امیر شالو، مولانا اعظم صاحب، مولانا توفیق رضا،شاکر رضا نوری صاحب، حفیظ مختار صاحب تمام اہل سنت والجماعت شامل تھے۔