مدھیہ پردیش میں کووڈ 19 سے اب تک 17 افراد ہلاک ، 283 متاثر


بھوپال:7اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کے تعلقات عامہ کے محکمہ نے کووڈ 19 کا ڈیٹا جاری کیا ہے۔ اب پورے ملک میں کورونا کے 4582 معاملے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں کورونا کے کل 231 مریض ملے۔ صحت یابی کے بعد 11 مریضوں کو چھٹی دے دی گئی۔ اب تک 14 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ 4مریض کورونا سے متاثرہ گوالیار میں ایک ساتھ پائے گئے ۔جس سے شہر میں کورونا کاخوف بڑھتاجارہاہے۔وہیں گوالیار میں ایک بار پھراس وباکی وجہ سے ہلچل ہے۔کیوں کہ یہاں کورونا کے 4 مریض پائے گئے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کے علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ وہیں متعلقہ علاقے میں چاروں طرف دوائیوں کا چھڑکاو¿ کیا گیا ہے۔ نیز پولیس اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔ تمام مریضوں کا علاج جاری ہے۔بتایاجاتاہے کہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر جیتو پٹواری نے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے قرنطینہ میںجانے کی درخواست کی ہے۔ جیتو پٹواری کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰنے کورونا مثبت افسران سے ملاقات کی۔ لہذا انہیں بھی کورنٹائن میں جانا چاہئے۔ ورنہ انفیکشن پھیل سکتا ہے۔ جیتو نے کہا کہ شیو راج سنگھ عام شہریوں کے پاس جا کر بات کر رہے ہیں۔ جب تک ہر چیز صاف نہیں ہوجاتی ان کی شناخت بھی کی جانی چاہئے۔ تب تک تمام قوانین پر عمل کیا جانا چاہئے۔اس کے علاوہ مرینا میں ایک اور کورونا سے متاثرہ مریض پایا گیا ہے۔ مرینا میں ایک اور کورونا سے متاثرہ مریض سامنے آنے کے بعد ریاست میں مریضوں کی تعداد 283 ہوگئی ہے۔وہیںبھوپال کے جے پی اسپتال میں تعینات ڈاکٹر سچن نائک کی ہمت کو سب سلام پیش کررہے ہیں۔ سچن پچھلے کئی دنوں سے ایک کار میں ہی رہ رہے ہیں۔ اور اسی وقت جے پی اسپتال میں ڈیوٹی کے لئے روانہ ہوگیا۔ تاکہ کورونا انفیکشن کا خطرہ اس کے اہل خانہ میں نہ پھیلے۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر سچن نائک کی تصویر ٹویٹ کی اور لکھا- سچن جی ، آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتاہوں۔