ايران کا ساٹھ فيصد تک افزودگی يورينيم کا ذخیرہ کرنے کا دعویٰ

تہران ،6 نومبر: ايران نے پچيس کلو یعنی ساٹھ فيصد تک افزودہ يورينيم کا ذخيرہ کر ليا ہے۔ ايرانی اٹامک انرجی آرگنائزيشن کے ترجمان بہروز کمال وندی نے سرکاری ٹيلی وژن پر جمعہ کے روز اس حوالہ سے یہ بیان ديا۔
ان کے بقول اب تک جوہری ہتھياروں کے حامل ملکوں کے علاوہ کوئی بھی ملک اتنی مقدار ميں افزودہ يورينيم ذخيرہ کرنے ميں ناکام رہا ہے۔