حاملہ خواتین کو ویکیسن کووڈ-19 کے نقصان سے بچا سکتی ہے: تحقیق

ماسکو،6 نومبر: سوئس انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی اینڈ امیونولوجی کے ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسین کی خوراک حاملہ خواتین کو ان کی نال اور جنین کو نقصان سے بہتر طور پر بچانے میں مدد دیتی ہے۔
تحقیق کے مطابق کووڈ-19 وائرس انسانی نال کے خلیات کو متاثر کر سکتا ہے۔ حاملہ خواتین میں اسی عمر کے دیگر گروپوں کے مقابلے میں انفکشن ہونے کا خطرہ 70 فیصد زیادہ ہوتا ہے، جبکہ شدید شکل والی خواتین میں 10 فیصد زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔