کورونا وائرس کے علاج کیلئے فائزر کی تیار کردہ گولی کے مثبت نتائج واضح

واشنگٹن،6 نومبر: پیکس لووڈ نامی گولی ہلاک خیز عالمی وبا کوروناوائرس کے مریضوں میں اموات کے خطرے کو 89 فیصد تک کم کرتی ہے اس لئے یہ گولی مریضوں میں کورونا کی علامات سے شدید خطرات پیدا ہونے کے فوراً بعد استعمال کے لئے بنائی گئی ہے۔
برطانوی حکام پہلے ہی فائزر کے اس نئے علاج کی ڈھائی لاکھ گولیوں کا آرڈر دے چکے ہیں۔ فائزر نے کہا کہ وہ اپنی گولی کے عبوری ٹرائل کے نتائج امریکی ادویات کے محکمے ایف ڈی اے کو جمع کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔